دینہ(سہیل انجم قریشی سے) سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کی وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ملاقات۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے راجہ محمد اویس خالد نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی اور انہیں وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وزیر مملکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ وزارت کے امور میں مزید بہتری لائیں گے ملاقات کے دوران علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور راجہ اویس خالد نے ان منصوبوں پر بات کی جو وزیر مملکت کی کاوشوں سے مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بلال اظہر کیانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی عملی کوششوں سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملی ہےراجہ اویس خالد نے اس موقع پر علاقے کی مزید ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھی تجاویز پیش کیں، جن پر وزیر مملکت نے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی مل کر عوامی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔
