پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان)
حکومت پنجاب کی طرف سے رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی نجکاری کے خلاف محکمہ صحت تحصیل پنڈدادنخان کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کو پرائیویٹ کرنے کے خلاف تحصیل پنڈدادنخان بھر میں محکمہ صحت کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ سینٹروں میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو پرائیویٹ طور پر ٹھیکے داروں کے حوالے کیا جا رہا ہے جہاں پر نہ صرف محکمہ صحت کے ملازمین کا استحصال ہوگا بلکہ ان سینٹروں میں روزانہ کی بنیاد پر صرف 30 مریضوں کو آؤٹ ڈور کے طور پر اٹینڈ کیا جائے گا اس سے زیادہ مریض ہونے کی صورت میں یا تو پرائیویٹ فیس مکمل طور پر وصول کی جائے گی یا انہیں سہولت سے محروم کر دیا جائے گا محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے افراد بھی ان اطلاعات اور خبروں کی بنا پر انتہائی تحفظات اور پریشانی کا شکار ھیں مجوزہ طور پر جو منصوبہ سامنے آ رہا ہے اس کے نافذ ہونے کے بعد غریب آدمی کے لیے علاج کی سہولتوں تک رسائی ناممکن ہو جائے گی اور پنجاب بھر میں اس وقت سب سے مہنگی ترین جو سہولت عوام کو میسر ہے وہ علاج ہے کسی بھی بڑی بیماری کی صورت می صحت کی سہولت حاصل کرنے کے لیے اسے اپنی زندگی کا جمع شدہ سرمایہ خرچ کرنا پڑ جاتا ہے عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فوری طور پر ہیلتھ یونٹوں کی نجکاری پر نظر ثانی کی جائے .
