پنڈدادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان رانا عبدالطیف نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا, منشیات قتل, ڈکیتی اور شراب فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر کمانڈ ایس ایچ او پنڈدادنخان رانا عبدالطیف اور پولیس ٹیم کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ڈکیتی اور شہری کے قتل میں ملوث ملزم علی حسنین کو پنڈدادنخان پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ شراب اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیے منشیات برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ پتنگ فروشی اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے ایس ایچ او رانا عبدالطیف اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کو شاباش دی ہے
